پیر‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2024 

فرانس میں ہیرے چرانے والے تین چوروں کو 15سال قید کی سزا

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی عدالت نے پیرس کی معروف جیولری برینڈز کی دکانوں سے جواہرات چوری کرنے والے تین افراد کو 15 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔پہلی ڈکیتی سنہ 2013 میں ہوئی تھی جب یہ جرائم پیشہ افراد لاکھوں یورو مالیت کے جواہرات ڈی بیئرز کی دکان سے لے اڑے تھے۔اس کے ایک سال کے بعد ہی وہ معروف جیولری برینڈ کارٹیے کے ایک سٹور گئے جہاں ان

کی کارروائی کا اختتام پولیس کے ساتھ مقابلے پر ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق استغاثہ نے کہاکہ ان دونوں وارداتوں میں مماثلت کی وجہ سے تفتیش کاروں نے اس سے قبل کیے جانے والے جرائم میں بھی دونوں افراد کو سزا دی ۔پیرس میں ایک عدالت نے ڈومنیکا ویلاکا کو ان دونوں جرائم کے ارتکاب پر 15 سال قید کی سزا سنائی۔سنہ 2014 کی ڈکیتی میں حصہ لینے والے 26 سالہ اسماعیلہ فوفانہ اور ان کے کزن یوسف فوفانہ کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ کیسے یوسف فوفانہ اور ڈومنیکا ویلاکا نے پیرس کے مرکز میں واقع ڈی بیئرز کی دکان میں سنہ 2013 میں ڈکیتی کی اور 30 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ کی جیولری ساتھ لے کر چلتے بنے۔ اس کارروائی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔تاہم نومبر سنہ 2014 میں وہ کارٹیئر سٹور سے 80 لاکھ یورو کے زیورات لے کر جا رہے تھے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد میں انھوں نے فرار ہونے کے لیے دکان پر موجود ایک ملازم کو مغوی بنا لیا۔بعد ازاں پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…