اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے پائلٹس کو جدید جے ایف 20 سٹیلتھ طیاروں کی پرواز کی تربیت دینا شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پاک چین فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں ان مشقوں کے دوران چینی فضائیہ نے پاکستان کے پائلٹس کو جدید جے ایف 20 سٹیلتھ طیاروں کی پرواز کی تربیت بھی دینا شروع کر دی ہے۔جدید جے ایف 20 سٹیلتھ طیارے اس وقت پاکستان کے پاس موجود نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود چینی فضائیہ
پاکستانی پائلٹس کو ان کی تربیت دے رہی ہے، یہاں یہ بات یاد رہے کہ چین کا جے ایف 20 سٹیلتھ طیارہ دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ ہے۔ واضح رہے کہ جے ایف 20 سٹیلتھ طیارے پاکستان کے پاس موجود نہیں لیکن پھر بھی پاکستانی پائلٹس کو ان طیاروں کی تربیت دینے کا کام زور و شور سے جاری ہے، امید کی جا رہی ہے کہ چین جلد ہی بڑی تعداد میں یہ طیارے پاکستان کو فراہم کرنا شروع کر دے گا جس کے بعد پاکستان کو بھارتی فضائیہ پر فیصلہ کن برتری حاصل ہو جائے گی۔