بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کیخلاف نفرت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی بڑی اپیل

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف افترا پردازیوں اور نفرت انگیز افواہوں کا بازار گرم ہے۔ سعودی عرب کی حیثیت اور اس کے رتبے کو گرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب اپنے غیر متزلزل اصولوں سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر السدیس نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دینے والے شاہی فرمان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام کے روز

اول سے لے کر تاحال قرآن و سنت کی عملداری اور مذہبی و قومی ہم آہنگی کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے شریعت کے بیشتر علما کی آرا پر ہی سعودی عرب عمل کرتا رہا ہے، اب بھی کر رہا ہے، آئندہ بھی کرے گا۔ بعض لوگ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے موضوع پر سیاست کر رہے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ شاہ سلمان نے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ شرعی قاعدہ یہ ہے کہ اگر کسی مسئلے میں علما دو گروپوں میں منقسم ہوں تو ایسی حالت میں حاکم وقت کا فیصلہ فقہی اختلاف کے خاتمے کا باعث بن جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…