اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

فلسطینی قوم سمیت پوراعالم اسلام 9اور 10محرم الحرام کے روزے رکھیں، امام قبلہ اول

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطینی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم سمیت پورے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ نو اور دس محرم الحرام کے ایام میں روزہ رکھیں۔اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو اور دس محرم الحرام کا روزہ رکھنا سنت نبویؐ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ

علیہ وسلم نے خود بھی ان دنوں میں روزہ رکھا اور امت کو بھی اس کی تلقین کی تھی۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ روزے صرف رمضان المبارک ہی تک محدود نہیں۔ سال بھر نفلی روزوں کے مواقع موجود رہتے ہیں۔ ہرہفتے کے سوموار اور جمعرات کے روز روزہ رکھنا بھی مسنون ہے۔ اسی طرح چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کی تاریخوں میں روزے مسنون ہیں۔ ماہ صیام کے بعد

شوال میں چھ روزے بھی اپنی خاص فضیلت رکھتے ہیں۔انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تربنانے کیلئے بھی کوششیں جاری رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…