اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے امریکی شہر واشنگٹن میں قائم اپنے سفارت خانے میں پہلی بار کسی خاتون کو ترجمان مقرر کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں فاطمہ سالم باعشن نامی ایک سعودی خاتون کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔سعودی سفارت خانے کی ترجمان مقرر کی جانے والی فاطمہ باعشن نے
امریکا کی شیکاگو یونیورسٹی سے اسلامک فنانس کے شعبے میں ایم کی ڈگری لے رکھی ہے۔ وہ امریکا میں قیام کے دوران کئی کلیدی عہدوں پر بھی تعینات رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ الجزیرہ العربیہ فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر، وزارت لیبر واقتصادیات اور پلاننگ کےساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔ لیبر مارکیٹ، نجی سیکٹر اور خواتین کی اقتصادی ترقی ان کی اہم ترجیحات میں رہی ہے۔باعشن اسلامی ترقیاتی بنک میں سوشل اسٹریٹیجک واکنامک کے شعبے کی مشیرہ اور امارات میں یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے لیے بھی کام کر چکی ہیں