منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’ہمارا مقصد ایک ہے‘‘ اسرائیل نے کس ملک کیخلاف بھارت کو کونسے خفیہ جنگی ہتھیار بڑی تعداد میں فراہم کر دیئے؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو دیرینہ دشمن بھارت اور اسرائیل نے ایک بار پھر ہاتھ ملا لئے ہیں،تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملکوں کے درمیان ہر قسم کے معاہدے ہوتے ہیں لیکن بھارت اور اسرائیل کے دفاعی معاہدوں میں

پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے بھارت کی ایئرفورس کو جدید اقسام کے ہزاروں آلات مہیا کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 22ستمبر کو موساد کے اہم اہلکاروں نے دہلی میں بھارتی ایئرفورس کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں معاہدہ 2014کے تحت 1021اقسام کے جدید جاسوسی آلات مہیا کردیئے اور پیغام پہنچایا کہ دفاعی لحاظ سے ہمارے مقاصد ایک جیسے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ موساد کے وفد نے اس حوالے سے بھارت کی ایئرفورس کے اہم افراد کو چند ماہ پہلے ان جدید اقسام کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی تھی ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل 2018میں بھارتی ایئرفورس کو 16جدید لڑاکا طیارے دے گا۔دوسری جانب بھارت کا پاکستان کے خلاف بڑا جنگی منصوبہ بے نقاب،بھارت نے پاکستان کے خلاف سرحدی جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے آپریشن ارجن کا نام دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان کے خلاف آپریشن ارجن کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔موقر قومی اخبار ’’جنگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس بات کابھی اعتراف کیا اس آپریشن کے دوران عام شہریوں اور سرحدی گھروں و کھیتوں کا نشانہ بنانے کا اعتراف کی ہے رپورٹ میں کہا گیا آپریشن ارجن کے دوران گیارہ پاکستانی شہری بھی شہید ہوئے،بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں حقیقت خود ہی تسلیم کر لی کہ

پاکستان نے امن کے لیے کوشیشیں کی ہیں اور جنگ بندی میں پہل کی۔اس آپریشن میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھارت ہتھیاروں کا ستعمال بھی کیا،یاد رہے بھارت فوج نے پچھلے سال بھی آپریشن رستم لانچ کیا بھارت مسلسل خطے میںخطرناک کھیل کو ہوا دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ حقیقت خود ہی تسلیم کرلی کہ پاکستان نے امن کے لیے کوششیں کیں اور جنگ بندی میں پہل کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز

پنجاب کے ڈی جی میجر جنرل اظہر نوید نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر کے کے شرما کو دو بار فون کرکے سرحد پر امن کے قیام کے لیے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری روکنے کے لیے زور دیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن ارجن کے دوران بھارتی سرحدی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے 11 شہریوں کو جاں بحق کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف ’’آپریشن رستم‘‘ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…