سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل بی ایس راجو نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیر کو گولی سے فتح کرنا ناممکن ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے‘ گزشتہ ستر سال سے بندوق کے زور پر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی گئی‘ انہوں نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں کے ساتھ بیٹھ
کر مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔ جمعرات کو بھارتی جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ کشمیر کو گولی سے فتح کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔ مقبوضہ کشمیر میں جنوبی اضلاع میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل بی ایس راجو نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ گزشتہ ستر سال سے
کشمیر کا مسئلہ جو بندوق کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کا کوئی عسکری حل نظر نہیں آرہا۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی فوج سے نالاں ہیں اور ناخوش ہیں اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں کے ساتھ مل بیٹھ کر سیاسی حل نکالا جائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہوسکے۔