نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملکوں کے درمیان ہر قسم کے معاہدے ہوتے ہیں لیکن بھارت اور اسرائیل کے دفاعی معاہدوں میں پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے بھارت کی ایئرفورس کو جدید اقسام کے ہزاروں آلات مہیا کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔یہ بھی معلوم
ہوا ہے کہ 22ستمبر کو موساد کے اہم اہلکاروں نے دہلی میں بھارتی ایئرفورس کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں معاہدہ 2014کے تحت 1021اقسام کے جدید جاسوسی آلات مہیا کردیئے ۔کہا جارہا ہے کہ موساد کے وفد نے اس حوالے سے بھارت کی ایئرفورس کے اہم افراد کو چند ماہ پہلے ان جدید اقسام کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی تھی ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل 2018میں بھارتی ایئرفورس کو 16جدید لڑاکا طیارے دے گا۔