اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے ازبکستان میں امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹرقائم کیا جائے گا،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک ازبک سفیر کے حوالے کردیا۔امام بخاری سائنٹیفک ریسرچ سینٹر ازبکستان کے دارالحکومت ثمر قند میں تعمیر کیا جائے گا،امدادی چیک دینے کی تقریب اسلام آباد میں ازبک سفارتخاتے میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے کہا کہ انھوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے دورے کے موقع پر ازبک نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں سینٹر کے قیام کے لئے عطیہ دینے کا وعدہ کیا تھا،یہ امداد جدید سائنسی تعلیم ،تحقیق اور علم کے فروغ کے لئے بحریہ ٹاؤن کی کوششوں کامظہر ہے۔ازبک سفیر فرقت صدیقوف نے امدادی چیک دینے پر ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔