اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈنمارک کی وزیر امیگریشن ہر حد پار کر گئی۔ توہین رسالت پر مبنی کارٹوں فیس بک پر پوسٹ کر دئیے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی وزیر امیگریشن انگر سٹوربج نے مسلم اور اسلام دشمنی میں ہر حد پار کرتے ہوئے توہین رسالت پر مبنی کارٹون فیس بک پر پوسٹ کر دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ 2006میں ڈینش اخبار میں شائع ہونیوالے اس کارٹون کی وجہ سے مسلم دنیا میں شدید بے چینی
اور ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ افریقہ ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں مظاہروں کے دوران 50 افراد ہلاک جبکہ ڈنمارک کے تین سفارت خانوں پر حملے ہوئے تھے۔انگر سٹوربج کے اس گستاخانہ اقدام کے بعد مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور یورپ بھر میں اس کا شدید ردعمل سامنے آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ڈنمارک میں اس سے قبل بھی مسلمانوں اور اسلام دشمنی پر مبنی حرکات سامنے آتی رہی ہیں۔