پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’عربوں‘‘کو کمسن لڑکیوں سے شادیاں رچانا مہنگا پڑ گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے پر گرفتار ہونے والے عمانی شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 5عمانی شہریوں کو چند روز قبل بھارتی ریاست حیدر آباد میںکم سن لڑکیوں سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔بھارت میں 18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنا ایک جرم ہے ۔گرفتار ہونے والے عمانی شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی

ایشیا میں لڑکیوں کی کُل آبادی میں سے تقریباً نصف کی شادیاں 18 سال سے کم عمر میں کر دی جاتی ہیں،عمان کے قوانین کے مطابق کسی بھی شہری کو غیر ملک میں شادی کرنے پہلے عمان کی حکومت سے اجازت لینا ہوتی ہے ۔۔اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یونیسیف نے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خطے میں اب بھی دس لاکھ سے زائد نومولود صحت کی ناقص صورتحال کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔یونیسیف ساؤتھ ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر کرین ہلشوف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زچگی یا بچوں کی پیدائش کے حوالے سے جنوبی ایشیا خطرناک ترین خطہ ہے جہاں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نومولود کی اموات ہوتی ہیں۔یونیسیف کے مطابق بہت بچیوں کو جنس کا معلوم ہونے پر پیدائش سے قبل ہی قتل بھی کر دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خصوصاً ہندوستان میں اگر والدین کو علم ہو جائے کہ ان کی پیدا ہونے والی اولاد لڑکی ہے تو وہ اسے پیدائش سے قبل ہی مار دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنس کی بنیاد پر اولاد خصوصاً لڑکوں کا انتخاب سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی سطح پر معاشرے میں سرایت کردہ ذہنی سطح کا مظہر ہے جہاں خواتین اور لڑکیوں سے واضح طور پر امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے ہی لڑکیوں کی اسمگلنگ یا جبری شادی کے واقعات پیش آتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک

لڑکی کی 15 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی کر دی جاتی ہے جو دنیا بھر میں بچوں کی شادی(چائلڈ میرج) کی سب سے بڑی شرح ہے۔خطے میں بچوں کی شادی کے حوالے سے سب سے بلند شرح کے حامل ملک بنگلہ دیش میں ہر تین سے دو لڑکیوں کی بلوغت سے قبل ہی شادی کر دی جاتی ہے جس کے باعث خواتین کا جنسی استحصال اور ان پر گھریلو تشدد کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں بچوں میں غذائی

قلت کے باعث پانچ سال سے کم عمر تقریباً 40 فیصد بچوں کی صحیح نشوونما نہیں کی جاتی۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں صحیح نشوونما نہ ہونے کے باعث ہر سال تقریباً دس لاکھ بچے ہلاک ہو جاتے ہیں یا اس کے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 1990 میں یہ شرح 60 فیصد کے لگ بھگ تھی لیکن اب اس میں کمی آئی ہے اور اب یہ شرح 40 فیصد سے کم ہے۔تاہم خطے میں شدید عدم مساوات ہے اور پانچ سال سے

کم عمر تقریباً آدھے ہندوستانی بچے نشونما کی شدید کمی کا شکار ہیں جن کی تعداد چھ کروڑ سے زائد بنتی ہے۔یہ رپورٹ بچوں کے حقوق کے حوالے سے کنونشن کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی جس میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں جنوبی ایشیا کے تمام آٹھ ملکوں پاکستان، ہندوستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بچوں کی زندگیوں میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔تاہم رپورٹ

میں جنسی سطح پر امتیازی سلوک اور دن بدن بگڑتی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلے میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ حکومت کی جانب سے شعبہ صحت، تعلیم اور معاشرتی سطح پر خرچ کی جانے والی رقم دیگر خطوں سے کہیں کم ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی شہری 44 خواتین اس سال امریکی اور یورپی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ عرب اخبار ‘الوطن کے

مطابق اس سال 1234 سعودی خواتین غیر ملکیوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔یاد رہے کہ سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی سے متعلق اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ دو برس قبل جاری کی گئی تھی۔ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی خواتین سے شادی کرنے والے سب سے زیادہ غیر سعودی شہریوں میں یمنی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق اس سال 505 یمنی مردوں کی سعودی خواتین سے شادی ہوئی۔ رپورٹ ہی

کے مطابق 152 کویتی، 118 شامی، 85 مصری، 59 اماراتی، 49 فلسطینی جبکہ 48 پاکستانی مرد ایسے تھے کہ جنہوں نے اپنے لئے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی رفیقہ حیات کا انتخاب کیا۔مغربی ملکوں میں امریکی اور کینیڈا کے 17 مرد شہریوں نے سعودی خواتین کے ساتھ نکاح کیا جبکہ 27 یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات سعودی دوشیزاؤں کے شوہر بنے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…