جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی،رپورٹ

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کیلیے سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بنگلادیش کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں وحشیانہ مظالم کرکے روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ بنگلادیش کے کیمپوں میں بھی

مہاجرین کی حالت اچھی نہیںجبکہ بھارتی حکومت نے بھی روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے ۔اس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں ۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھاکہ سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ، میانمارکے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…