ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے شرم دلانے پر آخرکار ٹرمپ میں انسانیت جاگ ہی گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے شرم دلانے پر امریکہ کو روہنگیا مسلمانوں کا خیال آگیا، بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دفترخارجہ نے بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میانمار کی ریاست رخائن میں مقیم روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کے ریاستی ظلم و ستم کے بعد یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا قدم ہے۔امریکی امدادی رقم روہنگیا پناہ گزینیوں کے لیے کھانے، دوا، پانی، صحت و صفائی اور خیموں کی صورت میں خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کے دوران جب امریکی صدر نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے بنگلہ دیش بارے دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ باقی سب ٹھیک ہے مگر اس وقت ہمیں روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش آمد کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے کی جانب بڑھ گئے ۔ ایک عرب ٹی وی کوانٹرویو کے دوران جب بنگلہ دیشی وزیراعظم سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنرل اسمبلی اجلاس میں ملاقات کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ نے انہیں روہنگیا مسلمانوں کی امداد بارے کیوں نہیں کہا تو بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کیوں کہوں، کیا دنیا بھر اور امریکہ کو نظر نہیں آتا کہ روہنگیا مسلمان کس حالت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روہنگیا مسلمانوں کی آمد سے کوئی مسئلہ نہیں ، ہم غریب ملک ہیں مگر ہم ان کے ساتھ بانٹ کر کھارہے ہیں،

ہمارے لوگ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ ہماری آبادی 16کروڑ ہے چند لاکھ روہنگیا ہمارے ساتھ شامل ہو گئے تو ہم پر قیامت نہیں ٹوٹ پڑے گی مگر عالمی برادری بالخصوص امریکہ کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں انہیں ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…