ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں ٹیچرنے طالبہ کا ریپ کرکے اسقاط حمل کرادیا،حالت تشویشناک

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور (این این آئی)بھارت کے ایک سکول میں ٹیچر نے معصوم طالبہ کا ریپ کرنے کے بعد اس کا اسقاط حمل بھی کروادیاجس کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ،،بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے سیکر شہر میں ایک نجی سکول میں پیش آیا، ریپ کے الزام میں سکول کے ایک منتظم اور ٹیچر کو گرفتار کرلیاگیا اورسکول کو بھی فی الحال بند کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق سکول کے ٹیچر پر الزام ہے

کہ وہ 12ویں جماعت کی طالبہ کو سکول کے ایک دوسرے کمرے میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔سیکر پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کے پیٹ میں درد ہوا۔ اس کے رشتے دار اسے ایک نجی ہسپتال میں لے گئے۔ الزام ہے کہ ہسپتال سے ملی بھگت کر کے سکول کے منتظم نے لڑکی کا اسقاط حمل کروا دیا۔لیکن جب متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑی تو اسے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال لے جایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے پولیس اس کے ہوش میں آنے کا انتظار کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق سیکر ضلع کے ایک گاؤں میں واقع نجی سکول ‘جنتا بال نکیتن‘ کے منتظم جگدیش یادو اور ٹیچر جگت سنگھ گرجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاقے کے پولیس اہلکار کشل سنگھ نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔کشل سنگھ نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس میں مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس اس نجی ہسپتال کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے جہاں متاثرہ لڑکی کا ’دھوکے‘ سے اسقاط حمل کروایا گیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں تناؤ ہے۔ لوگوں نے سکول کے باہر احتجاج کیا۔ گاؤں والوں نے سکول میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…