نیویارک(آئی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا بحران کے تناظر میں میانمار پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملک میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے باعث میانمار کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد
کی جائے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق میانمار کی سکیورٹی فورسز عالمی رہنماں کی طرف سے مذمت کو خاطر میں نہیں لا رہیں اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ میانمار کے خلاف ایسی سخت پابندیاں عائد کی جائیں کہ وہاں کے فوجی جنرل اسے نظر انداز نہ کر سکیں۔ اس تشدد کو اقوام متحدہ روہنگیا کی نسلی
تطہیر قرار دے چکی ہے جبکہ اسی باعث گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 410,000 روہنگیا جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔