بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ممبئی میں ریلوئے لائن پار کرتے 12 افراد ہلاک ،13زخمی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے لائن پار کرتے ہوئے 12 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے، گزشتہ 18ماہ کے دوران 3ہزار 830افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ملک میں لوکل ٹرینوں کی تینوں لائنوں پر پٹری پارکرنے یا ٹرینوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں، گزشتہ روز پٹریاں پار کرنے کے دوران 12افراد ہلاک جبکہ 13شدید زخمی ہوگئے جنہیں

اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن میں ریل حادثے میں اتنی زیادہ اموات اس سال پہلی مرتبہ ہوئی ہیں، ٹرین کی لائن کراس کرتے یا گر کر جان سے جانے والوں کی تعداد دہشت گردی کے واقعات میں مرنے والوں سے بھی زائد ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ممبئی میں ویسٹرن ، سینٹرل اور ہار بر لائنوں پر صبح 4 بجے سے لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوجاتی ہے اور رات ڈیڑھ بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔حکام کے مطابق آج کل ریلو ے لائنیں پارکرنے اور مصروف اوقات میں رش بڑھ جانے سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…