جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

امریکی صدر ٹرمپ کو دیئے گئے 83 بہترین تحفے، ہر ایک کی قیمت جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہانِ مملکت کو تحائف دینا کوئی نئی بات نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جب 1945 میں برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل سعودی بادشاہ عبدل عزیز ابن سعود سے ملاقات کے لیے گئے تو انھیں جلد ہی اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ وہ ایک سو پاؤنڈ کی قیمت والا جو پرفیوم بطورِ تحفہ سعودی بادشاہ کے لیے لے کر گئے تھے اس کی قیمت سعودی تحائف کے مقابلے میں نہ

ہونے کے برابر تھی۔ سعودی بادشاہ نے ونسٹن چرچل کو جواہرات سے لیس تلوار، چغہ اور خنجر سمیت ہیرے کی انگھوٹیاں پیش کیں۔برطانوی وزیر اعظم نے واپس آتے ہی سعودی بادشاہ کے لیے رولز رائس گاڑی بنوانے کا حکم دیا اور سات ماہ بعد وہ گاڑی عبد العزیز ابن سعود کو بھجوائی۔آج کے دور میں شاید سربراہانِ مملکت اس طرح کی مہنگی گاڑیاں اور جہاز تحائف میں نہ دیتے ہوں لیکن امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ایک حالیہ دستاویز میں صدر ٹرمپ کو ملنے والے سعودی تحائف کی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ یہ تحائف انھیں مئی میں کیے گئے سعودی دورے کے دوران ملے۔ٹرمپ کو ملنے والے تحائف میں، متعدد تلواریں، خنجر، چمڑے سے بنی اشیا، پستول خانے، سونے کی ذری کے کام والے ملبوسات، درجن سکارف، پرفیوم، ریشم، اور فن پارے شامل تھے۔اریبیا فاؤنڈیشن کے علی شہابی کہتے ہیں کہ یہ تحائف بلکل پرتعیش نہیں ہیں۔ ‘پرانے وقتوں میں خلیجی ریاستیں مہنگے تحائف دیتی تھیں: قیمتی گھڑیاں، زیور وغیرہ۔’وہ کہتے ہیں کہ اب ایسا نہیں ہے۔ اب تحائف مقامی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔امریکی قوانین کے مطابق سرکاری ملازم کوئی بھی تحفہ جس کی مالیت تین سو نوے ڈالر سے زیادہ ہے نہیں رکھ سکتے۔یہ قانون 1966 میں بنا جب امریکی سیاست دانوں کو قیمتی گاڑیاں اور گھوڑے جیسے تحائف ملنا شروع ہوئے۔اس رقم سے زیادہ مالیت کے تحفے

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اپنے پاس یا پھر عجائب گھروں میں نمائش کے لیے رکھتا ہے۔ہاں البتہ، سیاست دانوں کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ان تحائف کو بازاری داموں واپس خرید ضرور سکتے ہیں۔اس سے پہلے بھی امریکی سربراہانِ مملکت اور سیاست دانوں کو اس طرح کے تحائف دیے جا چکے ہیں۔ ہلیری کلنٹن کو میانمار کی لیڈر نے جو ہار تحفے میں دیا تھا اس کی قیمت نو سو ستر ڈالر تھی۔ ہلیری کلنٹن نے اسے مارکیٹ

کی قیمت پر دوبارہ خریدا۔اسی طرع صدر اوباما کو بھی ببیشتر تحائف دیے گئے۔صدر اوباما کو گھوڑے کا مجسمہ سعودی بادشاہ نے ستمبر 2015 میں دیا تھا۔ چاندی سے بنے اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا اور یہ ہیرے، یاقوت، نیلم اور روبی کے پتھروں سے ڈھکا ہوا تھا۔اندازے کے مطابق اس مجسمے کی قیمت پانچ لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر کے قریب تھی۔اسی طرح قطر کے امیر نے صدر اوباما کو ایک ایسی گھڑی دی ہے

جس پر پرندہ بنا ہوا ہے جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ اس گھڑی کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔سعودی عرب نے ہی امریکی صدر کو ایک تلوار بھی تحفے میں دی تھی جس کا دستہ سونے اور روبی سے بنا تھا اور اس کی قیمت کا اندازہ 87 ہزار نو سو ڈالر لگایا گیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…