پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں عظیم تباہ، کاہنوں کی پیش گوئیاں سچ ثابت، 23 ستمبر کو کیا ہونے والا ہے؟ لرزہ خیز انکشاف، کھلبلی مچ گئی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بابا وانگا سمیت متعدد کاہن اور پیش گوئیاں کرنیوالے امریکہ کی تباہی کی پیش گوئیاں کرچکے ہیں لیکن اب بیشتر پیش گوئیاں ایک ایک کرکے پوری ہوتی جارہی ہیں، تفصیلات کے مطابق قدیم دور کی مذہبی پیش گوئیوں اور علم الاعداد کی بنیاد پر دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی کرنے والے کاہنوں نے کہا ہے کہ اب دنیا کا آخری وقت آن پہنچا ہے، جس کا اندازہ امریکہ آنے والے خطرناک سمندری طوفانوں سے بہ خوبی لگایا جا سکتا ہے۔

ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے خاتمے کے متعلق پیش گوئیوں کا مطالعہ کرنے والے کاہنوں کے مطابق سمندری طوفان ہاروے، ارما اور اس کے بعد ہوزے ایسی علامتیں ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ عنقریب دنیا ختم ہونے والی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے تو دنیا کی تباہی کی تاریخ بھی بتا دی ہے جو 23 ستمبر بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علم الاعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ نے رواں سال کے اوائل میں پیشگوئی کی تھی کہ آوارہ سیارہ نبیرو 23 ستمبر کو ظاہر ہوگا اور یہ زمین کی تباہی کی آخری علامت ثابت ہو گا۔ ڈیوڈ میڈ کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ہفتے مشتری، چاند اور برج دلو کے ستاروں کا جھرمٹ ایک سیدھ میں آ جائے گا جو قدیم مذہبی کتب کے مطابق دنیا کے خاتمے کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیارے نبیرو کا ظہور ہوگا اور یہ دنیا کے خاتمے کی آخری علامت ثابت ہو گا۔ ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں قدرتی آفات کا ظاہر ہونا، خصوصاً ہاروے، ارما اور ہوزے جیسے سمندری طوفان بھی ان پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہونے والی علامات ہی ہیں۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہاروے اور ارما سمندری طوفانوں نے درجنوں ممالک کو نقصان پہنچایا ہے اور لاکھوں لوگوں کو یہ طوفان بے گھر کر گئے ہیں، یہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی شدت کے دو طوفان کچھ ہی وقت کے وقفے سے امریکہ سے ٹکرائے ہیں، ان دو طوفانوں کے بعد پیشگوئی ہے کہ جلد ہی ہوزے طوفان بھی امریکہ سے ٹکرانے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…