ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مصر میں بد بخت بیٹے نے بیوی کے اکسانے پر ماں قتل کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی )مصر میں ایک سنگ دل اور بدقسمت شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ بوڑھی ماں کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا، سوشل میڈیا پر واقعے پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے ، شہریوں نے ماں کے قاتل سے قصاص لینے کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب ماں کے قاتل بیٹے کو پولیس نے

گرفتار کرلیا جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکندریہ شہر کیرہائشی ایک شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ ماں زینب السید محفوظ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ بے ہوش ہوئی تو اسے گھر کے صحن میں پھینک دیا اور خود اپنی چہتی بیوی کے ہمراہ ڈنر کے لیے گھر سے نکل گیا۔تشدد کا شکار بوڑھی خاتون کے منہ سے نکلنے والا خون گھر کے دروازے سے باہر تک بہہ گیا۔ کسی ہمسائے نے خون دیکھا تو دروازہ کھٹکھٹا کر اندر آواز دی۔ مگر کوئی جواب نہ ملنے پر لوگ گھر کے اندر داخل ہوگئے جہاں انہیں بوڑھی خاتون خون میں لت پت ملی۔پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔ اہل محلہ پولیس کو اطلاع دی۔ جب بیٹے اور اس کی بیوی کو پتا چلا کہ پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے تو وہ دونوں فرار ہوگئے مگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے دونوں کو دھرلیا۔ دوران

بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو بیوی کے اکسانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے شہریوں کو سخت جذباتی کیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ماں کے قاتل سفاک بیٹے کو اسی بے رحمی کے ساتھ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارے جانے کا

مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…