پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اکھنڈ ہندو بنیا پاکستان کو بنجر بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ، بھارت اس حوالے سے تحفظات دور نہ کرسکا ،تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کے مذاکرات ناکام

ہوگئے۔مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے،بھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کے لیے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے تھے جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست کوہوئے تھے جس میں یہ طے پایاتھا کہ بعض امورپردونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پرمزید

مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔دوسری طرف مودی (آج ) دنیا کے دوسرے بڑے سردار سرور ڈیم کا افتتاح کریں گے ، مودی کی سالگرہ بھی ہے ، ڈیم کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 1956 میں رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…