پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا میں معروف برطانوی صحافی پال میککلین مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سری لنکا میں پیش آیا۔ آنجہانی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ پال میککلین

ایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق صحافی پال برطانیہ کی مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015ء میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔واقعے کے بعد صحافتی حلقوں نے ان کی دردنا ک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…