نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پناہکیلئے میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی اداروں کو اپنی سرگرمیاں وسیع پیمانے پر بڑھانا ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے بدھ کی صبح دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کے ایک اعلی اہلکار جارج ولیم اوکوتھ اوبو نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں
کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ صرف حالیہ دنوں میں قریب چار لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ان کے بقول اس وقت کیمپوں میں خوراک اور خیموں کی اشد ضرورت ہے۔