منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پٹرول کے استعمال کا خاتمہ، چین کے اعلان نے عرب ممالک کے ہوش ہی اُڑادیئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حیران کن اعلان گذشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران آئی ٹی اور صنعتوں کے نائب وزیر ڑن گیوبن کی جانب سے کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے خاتمے کے نظام الاوقات کی تیاری کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ چین اس وقت گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے

جہاں گزشتہ سال 2 کروڑ 80 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں یہ تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ تھی۔چین کی جانب سے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ وہاں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔اس مقصد کے لیے چین صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کے منصوبے پر پہلے ہی کام کررہا ہے اور وہاں 2016 میں پانچ لاکھ سے زائد ایسی الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ ایسی بسوں اور ٹرکوں کو بھی سامنے لایا جارہا ہے۔اسی طرح آٹھ لاکھ الیکٹرک وہیکل پوائنٹس کے نیٹ ورک کو بھی تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ روایتی ایندھن پر پابندی کے بعد لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔بیجنگ اور شنگھائی میں اس وقت بھی ایسے ڈیڑھ لاکھ چارجنگ پوائنٹس موجود ہیں۔چین سے قبل فرانس اور برطانیہ کی جانب سے بھی ایسی گاڑیوں پر مستقبل قریب میں پابندی کے اعلانات کیے جاچکے ہیں اور یہ دونوں ملک 2040 تک پیٹرول گاڑیوں کو سڑکوں سے دور کردینا چاہتے ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کے استعمال کے خاتمے سے تیل پیدا کرنے والے ممالک خاص طورپر عرب ممالک جو کہ آج کل مالی مشکلات کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں ان کو شدید نقصانات کا سامناکرنا پڑے گا اور انہیں اپنی برآمدات کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنا ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…