اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مظاہرین کی نیتن یاھو کیخلاف نعرے بازی، ارجنٹائن سے فوری نکلے کا مطالبہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینس آئرس (این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے گزشتہ روز لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن کے دورے کے دوران ہزاروں افراد نے ان کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کی اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظٰموں کے ہزاروں کارکنوں نے نیتن یاھو کی آمد کے خلاف دارالحکومت وینس آئرس میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے

جن پر اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل پرستی اور نیتن یاھو کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نیتن یاھو کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور ان سے ارجنٹائن سے فوری طور پرنکل جانے کا مطالبہ کیا۔ نیتن یاھو کی آمد کیخلاف ارجنٹائن کے بڑے شہروں میں پوسٹر بھی چسپاں کئے گئے تھے جن پر نیتن یاھو کو جرمنی کے ڈکٹیٹر اڈولف ہٹلر کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے ان کی فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ پالیسیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…