اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قطر کے حوالے سے گروپ چار اپنے موقف پرقائم ہے، مصر

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سرگرم چار عرب ممالک [سعودیہ، امارات، بحرین اور مصر] قطر ساتھ جاری بحران کے حوالے سے باہمی بات چیت، تعاون اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قطر کے ساتھ بحران ختم کرنے کے لیے کوئی اپیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ممالک کی فوج، شہریوں اور پولیس نے قربانیاں دیں، ہمارے اندورنی معاملات میں مداخلت کی گئی، ہم عالمی اتحادوں کے ایجنٹ نہیں ہوسکتے، بعض ممالک دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ جاری بحران کے حوالے سے چاروں عرب ممالک کا موقف ایک ہے اورہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لے قیام امن کی مساعی کے لیے کام مررہا ہے۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف لڑائی میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…