واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعد اب تک سے خصوصی گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی
دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔سینیٹر ٹم کیننے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔