پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین کا پیٹرول گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ، منصوبہ بندی شروع

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حیران کن اعلان گذشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران آئی ٹی اور صنعتوں کے نائب وزیر ڑن گیوبن کی جانب سے کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے خاتمے کے نظام الاوقات کی تیاری کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ چین اس وقت گاڑیوں کی سب سے بڑی

مارکیٹ ہے جہاں گزشتہ سال 2 کروڑ 80 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں یہ تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ تھی۔چین کی جانب سے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ وہاں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔اس مقصد کے لیے چین صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کے منصوبے پر پہلے ہی کام کررہا ہے اور وہاں 2016 میں پانچ لاکھ سے زائد ایسی الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ ایسی بسوں اور ٹرکوں کو بھی سامنے لایا جارہا ہے۔اسی طرح آٹھ لاکھ الیکٹرک وہیکل پوائنٹس کے نیٹ ورک کو بھی تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ روایتی ایندھن پر پابندی کے بعد لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔بیجنگ اور شنگھائی میں اس وقت بھی ایسے ڈیڑھ لاکھ چارجنگ پوائنٹس موجود ہیں۔چین سے قبل فرانس اور برطانیہ کی جانب سے بھی ایسی گاڑیوں پر مستقبل قریب میں پابندی کے اعلانات کیے جاچکے ہیں اور یہ دونوں ملک 2040 تک پیٹرول گاڑیوں کو سڑکوں سے دور کردینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…