اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یمنی باغی ہٹ دھرمی ترک کرکے امن مساعی میں مدد کریں،برطانیہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں تعینات برطانوی سفیر نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا حل صرف بات چیت میں مضمر ہے۔ اس مسئلے کو فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے یمنی باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے بات چیت کی میز پر آئیں اور اقوام متحدہ کے امن مندوب ولد الشیخ احمد کے امن مشن میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ برطانوی سفیر سائمن شیر کلف نے

اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی موجودہ صورت حال مبہم اور غیر واضح ہے۔ یہ مسئلہ صرف بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔ لہٰذا میں تمام متحارب فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لڑائی بند کرکے اختلافات کو مذاکرات کی میز پرحل کریں اور الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دینے کی تجویز قبول کریں۔شیر کلف نے کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے یمن میں جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔ العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق صنعا میں قائم ایران نواز حوثی گروپ کی غیرآئینی انتظامیہ اس وقت سخت عالمی دباؤ میں ہے۔برطانوی سفیر نے بھی باغیوں پر ہٹ دھرمی ترک کرکے پرامن بات چیت کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ صنعاء میں حوثی اور علی صالح بھی آپس میں ایک دوسرے سے الجھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر علی صالح ملیشیا اور حوثیوں نے ایک دوسرے کے خلاف حملے شروع کردیے تو اس کے نتیجے میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اس لیے صورت حال کو مزید ابتر ہونے سے پہلے فریقین امن اقدامات کریں تاکہ کسی بڑے بحران سے بچا جاسکے۔سائمن شیر کلف نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ولد الشیخ احمد کے مشن میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ مذاکرات کی میز پرآئیں اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات حل کریں۔انہوں نے یمن میں موجودہ

انسانی بحران کی ذمہ داری یمنی باغیوں پر عاید کی اور کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو کو اقوام متحدہ کے کنٹرول میں دینے سے جنگ اور انسانی بحران کے خاتمے کے راہ ہموار ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…