اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں بڑا حملہ،درجنوں امریکی فوجی نشانہ بن گئے،ذمے داری قبول کرلی گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں امریکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے درجنوں امریکیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوبہ لوگر میں فضائی کاروائی میں طالبان کے مقامی رہنما سمیت 4جنگجو ہلاک ہوگئے ،ادھر شمالی صوبہ بلغ کے دارالحکومت مزار شریف میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریڈکراس کی خاتون ایڈورکر کو قتل کردیا۔

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے امریکی فورسز کے قافلے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی ۔ضلعی انتظامیہ کے سربراہ عبدالشکور قدوسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا حملے کی امریکی فورسز کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض اہلکاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔دریں اثناء ایک اور سیکورٹی عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملے میں 2غیر ملکی فورسز کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر کابل میں ریزولوٹ سپورٹ ہیڈکوارٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ حملے سے آگاہ ہیں جس کی تفصیلا ت بعد میں جاری کی جائیں گی ۔دوسری جانبطالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں درجنوں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ لوگر میں فضائی کاروائی میں طالبان کے مقامی رہنما سمیت 4جنگجو ہلاک ہوگئے ۔وزارت داخلہ نے طالبان لیڈ ر کے ساتھیوں سمیت مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنما کی شناخت قاری اسماعیل عرف میر محمدی کے نام سے ہوئی ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں طالبان رہنما کے دیگر تین ساتھی بھی مارے گئے جن کی شناخت قاری سراج الدین ،احمد گل اور محمد طاہر کے نام سے ہوئی ہے ۔فضائی کاروائی ضلع چاراکھ کے علاقے ابجوش میں کی گئی جس میں شدت پسندوں کا اسلحہ اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ادھر شمالی صوبہ بلغ کے دارالحکومت مزار شریف میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریڈکراس کی خاتون ایڈورکر کو قتل کردیا۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ہیلتھ سینٹر میں پیش آیا۔صوبائی پولیس کے ترجمان شرجان درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خاتون امدادی ورکر کو 2افرا دنے قتل کیا جو علاج کیلئے ہسپتال آئے تھے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پولیس کی تحویل میں ہیں۔قتل ہونے والی خاتون امدادی ورکر کی شناخت اور قتل کے مقاصد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…