اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج کے دوران جہاں سعودی عرب کی سرکاری مشینری اور انتظامیہ حاجیوں کو سہولتیں دینے کےلئے سرگرم رہتی ہے وہیں پر غیر ملکی سطح پر بھی بہت سی تنظیمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کی سعادت حاصل کرتی ہیں،العربیہ کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے حرم مکی میں آنیوالے حجاج کرام باالخصوص خواتین کی خدمت پر مامور دیگر اداروں میں تاریخی رنگ کی جیکٹ والی با پردہ
خواتین رضا کار بھی پیش پیش رہتی ہیں، یہ خادمائیں حجاج کرام کو ضرورت کے مطابق بنیادی طبی سہولت مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری خدمات بھی سرانجام دیتی ہیں، اس بار ملک بھر سے منتخب500خواتین رضاکاروں کو حجاج کرام کی خدمت کا موقع دیا گیا،150یا س سے زائد کی تعداد یہ خواتین رضا کار حرم مکی کے10مقامات پر تعینات رہی ہیں،خواتین رضاکار کمیٹی کی ترجمان الشمرانی کا کہنا تھا کہ ہم حج کے دوران حجاج کرام کو طبی امداد فراہم کرتی ہیںاور حاجیوں کو آگہی شعور اور شعور اجاگر کرنے کےلئے کام کرتی ہیں،نزلہ زکام ، بخاری، شوگر اور بلڈ پریشر اور دمہ کے مریضوں کو موقع پر طبی امداد مہیا کرنا تاریخی جیکٹ والی رضاکاروں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ان کا کہنا تھا کہ رضا کار خواتین ٹیم میں عربی اور انگریزی زبانوں کی ماہر خواتین کے ساتھ چھ غیر ملکی زبانوں کی ماہر شامل ہوتی ہیں۔