پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین نے جمہوریہ کوریا کے ایٹمی تجربات کی ہنگامی مانیٹر نگ ختم کر دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے جمہوریہ کوریا کے ایٹمی تجربات کے تابکاری اثرات کو مانیٹر کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے کیونکہ ایمرجنسی تابکاری مانیٹرنگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان تجربات کے ماحول پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ، یہ مانیٹرنگ شمال مشرقی سرحدی علاقے میں کی گئی تھی جب جمہوریہ کوریا نے 3ستمبر کو ایٹمی تجربات کئے تھے تا ہم اس ہنگامی مانیٹرنگ کو اتوار کے روز ختم کر دیا گیا۔ اس کا

اعلان یہاں وزارت تحفظ ماحولیات نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آٹھ روزہ مانیٹرنگ کے دوران کوئی غیرمعمولی نتائج سامنے نہیں آئے ، ایک جامع تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ جمہوریہ کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات سے چین کے ماحول پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ، اسی لئے ہنگامی مانیٹرنگ ختم کر دی گئی ہے ،سرحدی علاقے اور ملحقہ ریجنز بشمول ہیلانگ جیانگ ، جیلن ، لیائوننگ اور شان ڈانگ میں مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے تا ہم سٹیشنز نے معمولی تابکاری سطح ریکارڈ کی ۔وزارت کا کہنا ہے کہ ہنگامی مانیٹرنگ کے خاتمے کے بعد معمول کی خود کار مانیٹرنگ جاری رہے گی اور سرحدی علاقوں سے اس کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا رہے گا ۔یاد رہے کہ 3ستمبر کو چین کی زلزلہ پیماا نتظامیہ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ جمہوریہ کوریا میں 6.3کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسی روز جمہوریہ کوریا کے ٹیلی ویژن نے جمہوریہ کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا ، اس بم کے ذریعے بین البراعظمی بلاسٹک میزائل استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم چین نے جمہوریہ کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی زبردست مخالفت اور مذمت کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…