لندن(این این آئی) برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکام نے کہا ہے کہ سال 2030ء تک پاکستانی معیشت کا شمار دنیا کی 20ویں بڑی معیشت میں ہوگا۔پرائز واٹر ہاؤس کوپر کی مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنیوالے دنوں بھارت اور برازیل جیسے ملک امریکہ اور چینی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا کی کئی ابھرتی ہوئی مارکیٹس 2030ء تک دنیا کی 21بڑی معیشتوں میں شامل ہونگی۔
2030ء تک پاکستان دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہوگا۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 13سال میں مصر ، ایران ، سعودی عرب ، انڈو نیشیا اور نائیجیریا جیسی بڑی مارکیٹیں دنیا کی 21بڑی معیشتوں میں شامل ہونگی۔رپورٹ کے مطابق 13سال بعد چین دنیا کی سب سے بڑی اور امریکہ دوسری بڑی معیشت ہوگا۔ برازیل ، بھارت اور ترکی کی رینکنگ میں بھی ترقی کی توقع ہے۔