واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے محافظوں کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا کہا ہے۔غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق سینیٹ کی اپروپریشن کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ یہ ترمیمی بل ترک صدر کے دورہ امریکا کے دوران پرامن مظاہرین پر
ایردوآن کے محفاظوں کی جانب سے تشدد کا جوابی قدم ہے۔ رواں برس مئی میں وائٹ ہاؤس سے امریکا میں تعینات ترک سفیر کی رہائش گاہ کی جانب جاتے ہوئے ایردوآن کے ہم راہ محافظوں نے پرامن مظاہروں کو گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں ملوث 19 میں سے 15 افراد کی شناخت ترک سکیورٹی اہلکاروں کے طور پر ہوئی تھی۔