ینگون(نیوزڈیسک)روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے میانمار سے دوستی کی پینگیں بڑھانے گجرات کا قصائی مودی میانمار پہنچ گیا،روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت پوری دنیا کررہی ہے جبکہ ایسے موقع پر گجرات کا قصاب نریندر مودی میانمار سے دوستی کی پینگیں بڑھانے رنگون پہنچ گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی میانمار کے صدر ہیٹن کیاو سے ملاقات کرےں گے اور مسلمانوں کے قاتل دونوں رہنما میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میانمار میں سرمایہ کاری کرنیوالے بڑے ممالک میں شمار ہوتاہے، اس موقع پر مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کرینگے اور نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریںگے ،بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔