جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

روس اورامریکہ میں ٹھن گئی،قونصل خانہ بند کرنے کا حکم،پابندیاں عائد کردیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے روس کی جانب امریکی سفارتی عملے کو ملک سے نکل جانے کے حکم کے جواب میں اسے سان فرانسیسکو میں اپنا قونصل خانے اور دیگر دو رہائشی عمارتوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قونصل خانے کو بند کرنے کے اقدامات روس کی جانب سے گذشتہ ماہ ملک سے امریکی سفارتی مشنز کے عملے کے 755 ارکان کو نکل جانے کے حکم کے جواب میں کیے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ روس کا قونصل خانہ اور دو تجارتی مشن بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم نہیں دیا گیا۔اہلکار کے مطابق ان عمارتوں کی ملکیت روس کے پاس رہے گی لیکن انھیں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سان فرانسیسکو میں قونصل خانے کے علاوہ واشنگٹن اور نیویارک میں زیر استعمال عمارتوں کو سنیچر تک ہر حالت میں بند کر دینا ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اعلان کیا تھا کہ ماسکو پر نئی امریکی پابندیوں کے بعد ملک میں امریکی سفارتی مشنز کے عملے کے 755 ارکان کو لازمی ملک چھوڑنا ہو گا۔روسی صدر کے اعلان کے مطابق امریکی عملے کو یکم ستمبر تک لازمی ملک سے نکلنا ہو گا یہ موجودہ تاریخ میں کسی ملک سے ایک وقت میں سفارت کاروں کی یہ سب سے بڑی بے دخلی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کیا گیا لیکن پھر بھی امریکہ دونوں ملکوں کے مابین اس حالیہ تلخی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔محکمہ خارجہ کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اگرچہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی تعداد میں ابھی بھی فرق ہے لیکن پھر بھی ہم نے اپنے تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے امریکہ میں روس کے چند سفارت خانے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔’

بیان کے مطابق ‘روس کی جانب مساوات کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ امید کرتا ہے کہ ہم دونوں مزید انتقامی اقدامات سے گریز کریں گے اور ہمارے صدور نے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے اور تعاون بڑھانے کے لیے جو اہداف طے کیے ہیں ان کی جانب بڑھیں گے۔’روس کے وزیر خارجہ سرگئے لاروف نے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ‘دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھنے پر افسوس’ کا اظہار کیا ہے۔

ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ اور روس کے وزیر خارجہ کی ملاقات طے ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ گذشتہ دسمبر میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے الیکشن میں ہیکنگ کے الزام پر 35 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا اور دو روسی کمپاؤنڈ بند کر دیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…