مکہ مکرمہ (این این آئی) بیت اللہ کا غلاف جمعرات کو تبدیل کیا جائے گا ۔ ا س سلسلے میں کام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا ۔ پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا ۔نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔
غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے ۔غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ ا س سلسلے میں کام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا ۔ پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں۔ یہ غلاف ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے ۔مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 79سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں 200سے زائد ہنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں ۔