منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’چین اب کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ؟‘‘

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے(این این آئی)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت نے سکم، بھوٹان اور تبت سے متصل ڈوکلام پلیٹو پر جاری تنازع کے حوالے سے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ آزاد کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے ٗچین کے ساتھ تنازع تو ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بین الاقوامی تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔پونے میں موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال میں

بھارت کے چیلنجز کے نام سے جنرل بی سی جوشی لیکچر تھا اور اسی پروگرام سے خطاب کے دوران جنرل راؤت نے یہ باتیں کہیں۔انہوںنے کہاکہ چین انڈیا کے ساتھ اپنی سرحد پر صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور آج ڈوکلام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈوکلام جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔حال ہی میں لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھر بازی ہوئی تھی۔ اس سے متعلق جنرل راؤت نے کہا کہ ایسے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ نظام پہلے سے موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی سلامتی کی صورتحال میں چین مسلسل اپنا دبدبہ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔جنرل راوت کے مطابق پڑوس کے ممالک میں خاص کر پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں چین دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے انہوںنے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خطے میں پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔انھوں نے کہا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انھیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے ٗ اس کا خطرہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ چین سمیت جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…