ینگون(این این آئی)کارروئیوں میں بارہ سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنی جانیں بچانے کے لیے دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ میانمر میں فوج کا مسلمانوں پر تشدد جاری ہے، راکھین میں فوجی تنصیبات کے قریب روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
فوج کے ساتھ جھڑپوں میں77 روہنگیا مسلمان جاں بحق ہو گئے، بارہ سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔ روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنی جانیں بچانے کے لیے دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔