اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج میں ناانصافی، ظلم اور غیر معیاری کھانے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے سرحدی فورس کے جوان تیج بہادر یادیو کو کون نہیں جانتا۔ فوج میں افسران بالا کی جانب سے ہونیوالی زیادتیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے تیج بہادر کی اب ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اس نے مودی سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دیدی ہے۔ ویڈیو میں تیج بہادر کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی
جس کے خلاف اس نے آواز بلند کی لیکن اسے برطرف کر دیا گیا۔ تیج بہادر کا مزید کہنا ہے کہ اسے بغاوت پر اترنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس نے مودی سرکار کو 25 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے معاملے کی درست طریقے سے تحقیقات نہ کی گئیں تو وہ بغاوت کرکے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا جس کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی اور اعلیٰ عہدے دار ہوں گے۔تیج بہادر کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں؟