جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایسا کیا ہوا کہ ایک جج کواپنے ہاتھوں سے ایک انسان کوگولیاں مار کر ہلاک کرنا پڑ گیا

datetime 24  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک جج نے حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، واقعہ میں جج بھی حملہ آور کی گولیوں کا نشانہ بنا تاہم زخمی حالت میں بھی جج نے حملہ آور کو اپنے ریوالور سے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سٹیو بنیبیل میں پیر کی صبح جج جوزف بریزیس جونیئر پر عدالت کی عمارت کے باہر ایک حملہ آور نے گولیاں چلا دیں جو ان کے پیٹ میں لگیں تاہم اس دوران انہوں نے اپنے حفاظتی ریوالوار سے حملہ آور کو بھی نشانہ بنایا جو ان کی گولیوں کی زد میں آکر مارا گیا۔ حملہ آور کی پہچان نتھانئیل رچمنڈ کے طور پر کی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کا بیٹا ریپ کے ایک مقدمے میں قصوروارٹھہرایا گیا تھا مگر رچمنڈ کے بیٹے کو سزا دینے والے جج جوزف بریزیس جونیئر نہیں تھےاور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ حملہ کے بعد جیفرسن کاؤنٹی کی عدالت میں جج کے فرائض انجام دینے والے‎ زخمی جج بریزیس کو ایمرجنسی آپریشن کے لیے جہاز کی مدد سے پٹزبرگ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گياشیرف ابدالا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہی 65 سالہ جج کو کئی برس پہلے یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ عدالت آتے جاتے وقت اپنے پاس ایک اسلحہ رکھا کریں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…