منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہو کیا رہاہے؟ پاکستان اور امریکہ میں ٹھن گئی، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہو کیا رہاہے؟ پاکستان اور امریکہ میں ٹھن گئی، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے لیے نئی پالیسی کے اعلان پر امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پہلے پاکستان سے معاملات جاری تھی اب وہ ختم ہو چکے ہیں

اور امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں اور ان گروہوں کا ساتھ دینے والے پاکستانی حکام پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ مائیکل اینٹن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں صدر ٹرمپ اور انتظامیہ نے نوٹس دے دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک طویل عرصے سے امریکہ پاکستان بارے نہایت صبر سے کام لیتا رہا ہے لیکن ہمیں پاکستان سے اس کا کوئی خاص فائدہ حاصل ہو رہا۔ پاکستان کو ملنے والی امریکی امداد بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اس امداد کے بدلے میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر کوئی کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کی فعال اور براہ راست حمایت کر رہا ہے۔ ترجمان امریکی سلامتی کونسل نے بھارت اور افغانستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر پاکستانی تشویش کو بہانہ قرار دیا۔ ترجمان نے بھارت کے بارے میں کہا کہ بھارت افغانستان میں کوئی فوجی اڈے قائم نہیں کر رہا کہ جس پر پاکستان اپنے خدشات ظاہر کرے۔ پاکستان الزام لگاتے ہوئے ترجمان نے کہا اب پاکستان کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ دہشت گردوں کا اتحادی بننا ہے اور انہیں محفوظ پناہیں دینی ہیں یا پھر امریکہ سے اچھے تعلقات قائم کرنے ہیں۔ امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی پسند کا انتخاب کرے اس کے بعد ہم اس کی پسند کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…