اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کی تین طلاقوں سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا متنازعہ فیصلہ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کسی بھی مسلمان کے ایک ساتھ 3طلاقیں دینے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تین طلاقیں دینے پر 6ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
عدالت نے بھارتی پارلیمنٹ کو حکم دیا ہے کہ تین طلاقوں کے معاملے کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی پارلیمنٹ اس معاملے پر قانون سازی نہ کر سکی تو پھر سپریم کورٹ خود اس معاملے پر دوبارہ سے حکم جاری کرے گی۔