ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ تیری ہوابازی نے واضح کیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرح سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کی نجکاری ہوگی اور سعودی وژن 2030 کے مطابق انہیں کمپنیوں کی تحویل میں دیدیا جائیگا جبکہ کمپنیوں کو مخصوص ضوابط کو پابند بنایا جائیگا
تاہم محکمہ کے معاون سربراہ محمد الشنوی نے بتایا کہ سعودی ہوائی اڈوں کا انتظام میں کمپنیوں مالامال ہونگی اور جدت طرازی و انفرادی شناخت بنانے کی بھی اہل ہونگی