اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے
اس لیے یکم ذی الحج 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو ہو گی۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا لیکن ماہرین فلکیات کے مطابق منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ دریں اثناء کویت کے محکمہ موسمیات و فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عید الاضحی یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو منائی جائیگی۔ کویت میں ذوالحجہ کا آغاز 23 اگست بروز بدھ سے ہوگا۔دوسری طرف فلکیات کے ماہرین نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ دیگر خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی عید الاضحی بروز جمعتہ المبارک یکم ستمبر کو ہی منائی جائے گی اور حج 31 اگست کو ہوگا۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا لیکن ماہرین فلکیات کے مطابق منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں اس طرح اب پاکستان میں عید 2 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔