پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سید علی گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی،معائنے کے بعد صورہ ہسپتال سے فارغ

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) سید علی گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی،معائنے کے بعد صورہ ہسپتال سے فارغ ،میر واعظ اور مولانا سعید احمد کی ہسپتال جا کر عیادت،گھر میں بھی حریت رہنماؤں کا تانتا بندھ گیا ،جلد صحت یابی کی دعا۔گزشتہ روز سید علی گیلانی کو علالت کے باعث سری نگر کی صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں چند گھنٹے آبزرویشن میں رکھا گیا اور علاج معالجے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروقبھی صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچے

جہاں انہوں نے سید علی شاہ گیلانی کی مزاج پرسی کی۔ میرواعظ عمرنے اس دوران سید علی گیلانی کی صحت سے متعلق جانکاری بھی حاصل کی،جبکہ انکی شفایابی کیلئے بھی دعابھی کی۔دونوں مزاحمتی لیڈروں نے کچھ وقفہ میں آپس میں بات چیت بھی کی۔اس سے قبل جامع مسجد سرینگر کے امام حی مولانا سعید احمد سعید نقشبندی بھی صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے علیل سید علی گیلانی کی مزاج پرسی کی۔دریں اثنا بزرگ لیڈر کو شام 7بجے اسپتال سے رخصت کیا گیا۔گھر پہنچنے پر ان کی عیادت کیلئے شہریوں اور حریت رہنماؤں کا تانتا بندھ گیا۔عیادت کیلئے آنے والے سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…