مکۃ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سول ڈیفنس نے کہاہے کہ مکہ میں موجود کئی منزلہ ہوٹل آتشزدگی کے بعد خالی کرالیاگیا اور تمام افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا، 600افراد میں سے زیادہ ترکا تعلق ترکی اور یمن سے تھا جو حج کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ سول ڈیفنس کے ترجمان نائف الشریف نے بتایاکہ مکہ کے ضلع العزیزیہ میں موجود ہوٹل کی آٹھویں منزل پرایئرکنڈیشن
یونٹ میں نقص پید اہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،آگ پر قابو پانے کے بعدمکینوں کو واپس پہنچادیاگیا۔ یادرہے کہ دنیا بھر سے حجاج کرام حج کرنے کے لیے مکہ تشریف لاتے ہیں اور ستمبر کے اوائل میں حج کی ادائیگی ہوگی ،استطاعت رکھنے والے ہرمسلمان پر زندگی میں ایک بار حج فرض ہے ۔