ریاض(آن لائن) مکہ مکرمہ میں عازمین کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں العزیز محلے میں مسجد فقیہ کے بالمقابل واقع عازمین کی ایک عمارت میں گزشتہ شب آگ لگ گئی جبکہ آگ عمارت کی 8ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ کے اے سی میں لگی
جسکے بعد 600یمنی اور ترکی کی عازمین کو احتیاتی تدابیر کے طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کردیا گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بجلی میں واقع خلل کو دور کرنے کے بعد تمام عازمین کو عمارت میں واپس منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ اس عمارت میں 600کے قریب عازمین رہائش پذیر ہیں ۔