اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قطر نے سعودی ایئرلائن کی دوحہ کے لیے حج پروازیں روک دیں

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جنرل ایئر لائن آرگنائزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد دوحہ کے لیے حج پروازیں روک دی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی جنرل ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر نے ایک بیان میں کہا کہ قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی

جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی ایئرلائن نے قطری حکام سے کہا تھا کہ وہ دوحہ سے عازمین حج کو مملکت میں لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازوں کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دے۔ قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما الشیخ عبد اللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے قطر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلانا شروع کی تھیں۔گذشتہ جمعرات کو شاہ سلمان بن عبدالعزی نے قطر کے عازمین حج کو سعودی عرب کے لیے لیے فوری طور پر خصوصی طیارے بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ قطری عازمین حج کو سعودیہ لے جانے کے تمام اخرجات شاہ سلمان اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ شاہ سلمان نے قطری حجاج کرام کے لیے زمینی گذرگاہ بھی کھولنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…