ماسکو( این این آئی )روس نے کہا ہے کہ وہ وسط ایشیا ء میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائے گا تاکہ خطے میں امن واستحکام بحال کیاجاسکے ۔روس کے وزیر دفاع سرگئی نے فوجی محکمے کے بورڈ کے اجلاس کے دوران کہاکہ روس خطے میں مسلسل غیریقینی صورتحال کی وجہ سے اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا ۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سرکاری فوج ، طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے ۔وزیردفاع نے کہاکہ وسطی ایشیا ء تذویراتی لحاظ سے اہمیت کا حامل خطہ ہے اور اس سال کے آخر میں روس ، کرغز ، تاجک اور ازبک فوجوں نے مشترکہ طورپر مشقوں کی منصوبہ بندی کی ہے ۔