واشنگٹن (این این آئی) ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کر دیا ہے۔ زو لوفرین کا مطالبہ ہے کہ صدر کی دماغی حالت درست نہیں انہیں پچیسویں ترمیم کے تحت ہٹا کر اقتدار نائب صدر مائیک پینس کے حوالے کیا جائے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے منتخب رکن کانگریس زو لوفرین نے ایوان نمائندگان میں متعارف کرائے گئے بل میں مطالبہ کیا ہے کہ امریکی
نائب صدر مائیک پینس اور وائٹ ہاؤس کابینہ امریکی آئین کی ترمیم پچیس کی شق چار کے تحت اپنا کردار ادا کریں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹاکر ڈاکٹر سے ان کا ذہنی معائنہ کروائیں۔لوفرین کا کہنا تھا ٹرمپ کے نازیوں اور سفید فاموں کی مذمت نہ کرنے اور ان کی حمایت میں بیانات سے واضح ہوگیاکہ ان کی دماغی حالت درست نہیں۔لوفرین کے علاوہ دیگر ارکان کانگریس بھی ٹرمپ کی ذہنی حالت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیاہے۔